ابنا: بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے لبنان میں روس اور چین کے سفراء کے ساتھ الگ الگ ملاقات میں علاقائی حالات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ رکن آبادی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے شام کے صدر بشار اسد پراقتدار سے الگ ہونے اور اسلامی مقاومت کا ساتھ چھوڑنے کے لئے دباؤ شکست اور ناکامی کے قریب پہنچ گیا ہے انھوں نے کہا کہ شام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے شامی حکومت کو شامی عوام کی حمایت مکمل طور پر حاصل ہے رکن آبادی نے امریکی جاسوس طیارے کو اتارنے میں ایرانی فوجی ماہرین کی مہارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی فوج نے امریکی جاسوس طیارے کو اتار کرامریکہ کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کیا ہے۔.......
/169